علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچزسپروائز کرنے کا ریکارڈ برابرکردیا

184

پاکستان کے مایہ نازامپائرعلیم ڈارنے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچزسپروائز کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

علیم ڈارجنوبی افریقا اورسری لنکا کے درمیان پورٹ الزبتھ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔جو ان کے 16 سالہ کیرئیرکا مجموعی طورپر331واں انٹرنیشنل میچ ہے۔پاکستانی امپائرنیسابق جنوبی افریقی امپائرروڈی کوئرٹزن کا ریکارڈ برابرکیا ہے،آئی سی سی کیایلیٹ امپائرزپینل میں شامل علیم ڈارکا یہ ایک سوآٹھواں ٹیسٹ میچ ہے۔وہ 182 ون ڈیانٹرنیشنل اور41 ٹی ٹوئنٹی میچزبھی سپروائز کرچکے ہیں۔علیم ڈارنے 2009، 2010 اور2011 میں مسلسل تین مرتبہ دنیا کیبہترین امپائرکا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔