کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری

183

 نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے 60 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی عبوری منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی جس دوران کے الیکٹرک نے موقف اختیار کیا کہ فیول لاگت کی وجہ سے بجلی پیداوار کی لاگت بڑھی ہے اس لئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی جائے۔ذرائع کے مابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظو رکرتے ہوئے صارفین کیلئے 60 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی عبوری منظوری دیدی ہے۔