میلبرن ٹیسٹ،دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے 310 رنز بنالیے

109

 

پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے6وکٹوں پر 310رنز بنا لئے ہیں اظہر علی139 اور محمد عامر 28رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اسد شفیق50اور سرفراز احمد 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق میلبورن کے ایم سی کر کٹ گراؤنڈ میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے پہلے دن کے سکور4وکٹوں کے نقصان پر142رنز اننگز کا آغاز کیا تواظہر علی اور اسد شفیق نے پانچویں وکٹ کیلئے 115رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور240رنز تک پہنچا دیا۔پاکستان کی5ویں وکٹ240رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اسد شفیق50رنز بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر سٹیو سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 نئے آنے والے بلے باز سرفراز احمد زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے اور10رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اظہر علی اور اس محمد عامر نے7ویں وکٹ کیلئے42رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور310رنز تک پہنچا دیا۔اسی دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی12ویں سنچری سکور کی، اظہر علی139 اور محمد عامر 28رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ کھانے کے وقفے کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔ جس کے بعد چائے کے وقفے کے بعد بھی بارش شروع ہوئی جسکی وجہ سے میچ کو قبل ازوقت ختم کر دیا گیا،بارش کی وجہ سے دوسرے روز صرف 50.1اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔