فلپائن،سمندری طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک،18 لاپتہ

217

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سمندری طوفان نوک ٹین کے باعث کم از کم6 افراد ہلاک اور 18 افراد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس کے موقع پر آنے والے اس سمندری طوفان سے ہونے والے مالی نقصانات کا ابھی تک پوری طرح اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ اس طوفان کے ساتھ آنے والی شدید بارشوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں بہنے والے موسمی دریاؤں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ ملکی ساحلی علاقے میں ایک سمندری کشتی کے ڈوب جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اس کشتی پر سوار تمام افراد لاپتہ ہیں اور اْن کی تلاش جاری ہے۔ نوک ٹین طوفان سے زیادہ تر مشرقی فلپائن کے متعدد علاقے متاثر ہوئے۔