حادثے کا شکار ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا

225

بحرہ اسود میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی طیارے کا بلیک باکس مل گیاہے ۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس منگل کی صبح روس کے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 42 منٹ پر سمندر کے ساحل کے قریب سمندر سے 17 میٹر کی گہرائی سے ملا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فوجی طیارہ شام جانے کے لیے سوچی کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور پرواز کے کچھ ہی دیر بعد بحیرہ اسود کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

روسی حکام کے مطابق ہوائی جہاز کی تباہی میں پائلٹ کی ممکنہ غفلت یا غلطی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم اس کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی بھی ہو سکتی ہے۔ ماسکو حکام کی جانب سے اس فوجی ہوائی جہاز میں سوار تمام 92 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔