امریکا نے ترک صدر طیب رجب اردووان کے اس بیان کو مضحکہ خیز کہا ہے جس کے مطابق شام میں امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کی تھی۔
امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایسے الزام کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ترک صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکا نے شام میں دولتِ اسلامیہ اور کرد باغیوں سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی مدد کی۔