میلبرن ٹیسٹ:اظہر علی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

137

قومی  ون ڈے کپتان اظہر علی آسٹریلیا میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے  پہلے  قومی بیٹسمین بن گئے۔

میلبورن میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی پہلے ایشیائی کھلاڑی  بھی بن گئے ۔انہوں نے ماجد خان کا44 سال پرانا 158رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جوماجد خان نے  1972میں  اسی گرائونڈ میں بنایا تھا۔قومی بیٹسمین اظہر علی نے 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلےقومی اور ایشیائی کھلاڑی بھی  بن گئے ہیں۔اظہر علی نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی   ۔  وہ پہلے پاکستانی جبکہ چوتھے ایشین بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ اظہر علی ایک سال میں دو ڈبل سینچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں ،یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے،جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی جانب سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔