دیامیر بھاشا ڈیم اپنے وسائل سے تعمیر کرنے کا اعلان

141

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے دس سال تک فنڈنگ کے چکر میں پھنسائے رکھا اورپھر سرخ جھنڈی دکھا دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پلاننگ کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستر سال میں صرف سات ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جا سکی ہے۔بھاشا ڈیم کی تعمیر پر چودہ ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے بتایا کہ داسو ڈیم کی تعمیر مارچ میں شروع ہو گی۔ غلط پلاننگ سے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ چوراسی سے چارسو پچاس ارب تک پہنچ گیا لیکن اب ہم فروری دوہزار اٹھارہ میں نیلم جہلم کا پہلا یونٹ چلا دیں گے۔