نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

199

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں کیویز نے 77 رنز سے فتح حاصل کی۔ کیویز قائد کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کریگی ادھر بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے کیویز کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔