پاکستان کی 443 رنز پر اننگز ڈکلیئر،آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

158

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز اظہر علی کی شاندار ڈبل سینچری کی بدولت 443 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

میلبرن میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نےاپنی نامکمل اننگز کا آغاز 310 رنز سے کیا تو اظہر علی 139 جب کہ محمد عامر 28 رنز پر کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل بھی متاثر ہوا،بارش ختم ہونے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو محمد عامر 29 رنز بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئےجس کے بعد سہیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بناکر نک میڈنسن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔جبکہ اظہر علی نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے اظہر علی نے سابق کھلاڑی ماجد خان کا 45 سال پرانہ ریکارڈبھی توڑدیا۔پاکستان نے اپنی اننگز 443 رنز 9کھلاڑی پر ڈیکلیئر کردی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈ اور جیکسن برڈ نے 3،3مچل سٹارک اور ناتھن لیون نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیانے اپنی اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کرتے ہوئے 1وکٹ  کے نقصان 94 رنز بنالیے،ڈیوڈ وارنز 57 اور عثمان خواجہ 22 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔