میلبرن ٹیسٹ کےتیسرے دن کا کھیل ختم،آسٹریلیا کے 278 رنز

195

میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنز کی شاندار سینچری کی بدولت 2 وکٹ کے نقصان پر 278 رنز بنالیے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھلیے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے 443 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 46 رنز پر گری۔جب میٹ رنشا 10رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے دوسری وکٹ کے لیے 198رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس موقع پر وارنر 144رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند آؤٹ ہوگئے، وارنر کی اننگز میں ایک چھکا اور17چوکے شامل تھے۔

تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو عثمان خواجہ 95جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 10رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 165رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نےتیسرے روز اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 310 رنز سے کیا تو اظہر علی 139 جب کہ محمد عامر 28 رنز پر کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل بھی متاثر ہوا،بارش ختم ہونے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو محمد عامر 29 رنز بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئےجس کے بعد سہیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بناکر نک میڈنسن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔جبکہ اظہر علی نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے اظہر علی نے سابق کھلاڑی ماجد خان کا 45 سال پرانہ ریکارڈبھی توڑدیا۔پاکستان نے اپنی اننگز 443 رنز 9کھلاڑی پر ڈیکلیئر کردی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈ اور جیکسن برڈ نے 3،3مچل سٹارک اور ناتھن لیون نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔