مصباح الحق نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

180

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سےفیصلہ  2 سے 3 روز میں کروں گا۔

دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔