آسٹریلیاکے خلاف 13 جنوری سے کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،یاسر شاہ اور سہیل خان کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےچیف سلیکٹر انظمام الحق نے 15 رکنی اسکواڈکا اعلان کردیا ،پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہے یاسر شاہ اور سہیل خان کی جگہ محمد عرفان اور راحت علی کو شامل کیا گیا ہے،جبکہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان اظہرعلی ،شرجیل خان،بابراعظم،شعیب ملک،اسد شفیق،عمر اکمل، وہاب ریاض،حسن علی،راحت علی،سرفراز احمد ،محمد رضوان ،عماد وسیم ، محمد نواز ،محمد عامر اور محمد عرفان بھی ون ڈےٹیم میں شامل ہیں۔