بھارت کے شہرپونے کی بیکری میں آگ لگ گئی،6ملازم ہلاک

206

بھارتی شہر پونے میں واقع ایک بیکری میں آگ لگنے سے 6ملازم ہلاک ہو گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر پونے میں واقع ’’بیکس اینڈ کیکس ‘‘ بیکری کے گراؤنڈ فلور میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس سے 6ملازمین جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔کثیر المنزلہ بیکری کے گرا ؤ نڈ فلور میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بیکری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دکان بند ہونے کے بعد ملازمین اند ر ہی سوئے ہوئے تھے جبکہ مالک نے باہر سے تالہ لگا رکھا تھا جس سے ملازمین باہر بھی نہیں نکل سکے اور سانس گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔