جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل پیر سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 206 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔