روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 250 روپے پر بند

172

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

 کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 698 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 843 روپے پر بند ہوئے۔

 ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 3 ہزار 772 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ میاں والی کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار روپے فی من رہے جبکہ صادق آباد کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح بھاولپور اور فقیروالی کی روئی کی بالترتیب 772 گانٹھوں اور 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے فی من رہے۔