بھارت کا اگنی فور میزائیل کا کامیاب تجربہ

112

 

بھارت نے خطے میں روایتی طور پر اسٹریٹیجک ہتھیاروں کی دوڑ کو جاری رکھتے ہوئے پیر کو طویل فاصلے تک مارکرنے والے اگنی فور میزائیل کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ میزائیل تجربہ مشرقی ریاست اڑیسہ کے قریب جزیرہ عبدالکلام میں ایک موبائل لانچرسے کیا گیا۔حکام نے دعویٰ کیاہے کہ اگنی فورمیزائیل 4 ہزار کلومیٹرکے فاصلے تک اپنے ہدف کو روایتی اورجوہری وارہیڈ سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ حکام کے مطابق تجربہ کے دوران میزائیل کے مختلف پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔