نئے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی سے ابتدا

266

بھارت کے نئے آرمی چیف بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارت اور اس کی فوج سرحدوں پر امن چاہتی ہے لیکن اسے اکسایا گیا تو طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے،بھارتی فوج کی حکمت عملی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  نئی دہلی میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج امن کے لیے کام کرتی ہے اور بھارت سرحدوں پر امن و استحکام چاہتا ہے لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم کمزور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح سے طاقتور اور باصلاحیت ہیں ،اگر ضرورت پڑی تو اپنی طاقت کے کسی بھی طرح کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،بھارتی فوج کی حکمت عملی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ بپن راوت نے بھارت کی 13لاکھ فوج کے سربراہ کے طور پر ہفتے کو ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔