ووٹ کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا،بھارتی سپریم کورٹ

220

بھارتی سپریم کورٹ نے انتخابات میں مذہب کے کردار پر فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سپریم کورٹ کے سات ججوں پر مشتمل ججوں کے بنچ نے کیس کی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے سات میں سے تین ججوں نے اختلافی نوٹ لکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بھارتی آئین کی سیکولر اقدارجاری رہنی چاہیئیں۔ یہ فیصلہ انتخابات میں مذہب کے کردار کے حوالے سے سنایا گیا ہے۔