نیا سال،نیا ریکارڈ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 ہزار کی بلند ترین سطح پر

135

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے کاروباری روز ایک اور نیا ریکارڈبن گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 433پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار240کی نئی بلندترین سطح بھی عبور کرگیا۔

نئے سال کے پہلے کاروبار روز میں حصص بازار میں سرمایہ کار سرگر م نظر آئے ۔ کاروبار کے دوران شیئرزکی خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 433 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے نا صرف 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا بلکہ کاروبار کے دوران 48 ہزار 240 کی نئی ریکارڈ سطح قائم کردی۔معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دسمبر 2016 کے اختتام کے بعد سرمایہ کار مختلف سیکٹرز کے مالی نتائج بہتر آنے کی امید کررہے ہیں، جس کہ وجہ سے حصص بازار میں مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔