ترکی،برف میں چھپی مسجد کے حسین مناظر

212

ترکی کے شہر آغری میں برف سے ڈھکی مسجد کا صرف مینارنظرآنےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بعض تصاویر زیر گردش ہیں جن میں ترکی کے شہر آغری میں برف سے ڈھکی سڑکوں اور گھروں کو دکھایا گیا ہے جب کہ برف کی سفید چادرمیں پوری طرح ڈھکی مسجد کا حسین نظارہ آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے۔مذکورہ مینار ترک شہر کے نواحی گاؤں “باش شاوِش” کی ایک مسجد کا ہے۔

 یاد رہے کہ ترکی میں بہت سے علاقے اور تفریحی مقامات ہیں جہاں ہر سال ڈھیروں برف باری کے سبب لوگوں کی ایک بڑی تعداد برف پر “اِسکیٹنگ” کا شوق پورا کرنے آتی ہے۔