فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ،بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان

161

 

صرف ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا۔

 فرنس آئل کی قمیت میں اضافے سے مستقبل میں عوام کو بجلی کا فی یونٹ مزید مہنگا پڑ سکتا ہے۔ہوشیار، خبردار، عوام ہو جائیں تیار کیونکہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مقامی فرنس آئل کی قیمت میں 7 ہزار روپے اضافے سے 52 ہزار 772 روپے فی ٹن ہوچکی ہے جبکہ درآمدی فرنس آئل 4149 روپے اضافے سے 47 ہزار 415 روپے فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔