آسٹریلوی اوپنرمیٹ رنشا نے88 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

151

 آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے باز میٹ رنشا نے پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تاریخ رقم کر دی، وہ بطور اوپنر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹ رنشانے سابق ہم وطن اوپننگ بلے باز آرچی جیکسن کا انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا 88 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جیکسن نے 1928-29ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں بطور اوپنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر کم عمر ترین بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ رنشا نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 185 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا۔