موصل:ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر گرتباہ،4 افراد ہلاک

267

عراق کے شہر موصل میں روسی ساختہ گن شپ ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر موصول میں ایم آئی 35گن شپ ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ایک اہلکار کے مطابق عملے کے سارے افراد ہلاک ہوگئے ہیں،ہلاک ہونیوالوں میں2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیشن شامل ہیں۔اہلکار کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔اہلکار نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں استعمال والے ہیلی کاپٹروں کا ضروری مرمت کا کام ہمیشہ تسلی بخش نہیں رہا ہےجس کے سبب حادثہ پیش آیا ہے۔