یونس خان کے کینگروز کے خلاف ہزار ٹیسٹ رنز

193

پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے کینگروز کے خلاف ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار ففٹی بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یونس نے 2002ء سے اب تک کینگروز کے خلاف 11 میچز کی 21 اننگز میں 1024 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی تین شاندار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں، اس سے قبل جاوید میانداد، ظہیرعباس، سلیم ملک اور اعجاز احمد بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، میانداد نے کینگروز کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 1797، ظہیر نے 1411، سلیم ملک نے 1106 اور اعجاز احمد نے 1085 رنز بنا رکھے ہیں۔