باسط علی ایک بار پھر جونیئر کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

215

 

پی سی بی نے باسط علی کو ایک بار پھر جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ،باسط علی کو چند روز قبل سابق کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے پر سلیکشن کمیٹی سمیت ویمنز ٹیم کی کو چنگ سے برطرف کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ شہریارخان نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں باسط کیخلاف کارروائی کی، مگر بورڈ میں ان کے ایک بڑے سپورٹر واپس لانے کیلیے اڑ گئے۔ان کا مؤقف تھا کہ اگر ایسا نہ کیا تو منہ پھٹ باسط میڈیا پر آکر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں گے، اس پر چیئرمین نے بھی چپ سادھ لی اور باسط کی واپسی ہوگئی۔