پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 49000 کی سطح عبور کرگیا

180

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری تیزی کیساتھ ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں40ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں324.60 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 48713.63 پوائنٹس سے بڑھ کر 49038.23 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس112.12پوائنٹس کے اضافے سے26661.31پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 33272.98 پوائنٹس سے بڑھ کر33426.44پوائنٹس پربندہوا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں40ارب60کروڑ94لاکھ15ہزار755روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم97کھرب54ارب40کروڑ74لاکھ86ہزار155روپے سے بڑھ کر97کھرب95ارب1کروڑ69لاکھ1ہزار910روپے ہو گیا۔ جمعہ کومارکیٹ میں43کروڑ7لاکھ24ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز32کروڑ92لاکھ41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طورپر423کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے264کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،140میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔