تھائی لینڈ،سیلاب سے 8 افراد ہلاک

200

جنوبی تھائی لینڈ میں سیلابی ریلوں کی زَد میں آکر آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام کے علاوہ روزمرہ زندگی بھی بری طرح سے مفلوج ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پروازوں کے ساتھ ساتھ ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال میں امدادی کارکن اور رضا کار فعال ہو چکے ہیں اور لوگوں کو مدد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔