برسبین انٹرنیشنل ٹینس ویمنز ڈبلز،ثانیہ مرزانےٹائٹل جیت لیا

204

اسٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا نے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت کر نئے سال کا جاندار انداز سے آغاز کیا، ثانیہ اور میٹک سینڈز نے فیصلہ کن معرکے میں مکارووا اور ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی۔

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا نے اپنی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایکامکارووا اور ایلینا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کا رواں سال پہلا جبکہ مجموعی طور پر 40واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔