جیکسن برڈ نےبطور متبادل فیلڈرزیادہ کیچز کا ریکارڈ برابر کردیا

139

آسٹریلوی پلیئر جیکسن برڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور متبادل فیلڈر کے طور پر میچ میں زیادہ کیچز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

آسٹریلوی پلیئر جیکسن برڈ نے پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بغیرکھیلے دونوں اننگزمیں 4 کیچزلیکریہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے دونوں اننگز میں دو، دو کیچز تھامے۔ آسٹریلوی اوپنر میٹ رنشا کے زخمی ہونے کی وجہ سے جیکسن برڈ نے گرین کیپس کے خلاف آخری ٹیسٹ میں متبادل فیلڈر کے فرائض انجام دیئے۔