استنبول:شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج

239

ترکی کے شہر استنبول میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جمعہ کی شب سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر ہواہے.حکام کے مطابق اب تک 16انچ برفباری ریکارٖڈ کی گئی ہے اورشدید موسم کی وجہ سے باسفورس کو کشتی رانی کیلئے بند کردیا گیاہے۔برفباری کی وجہ سے 500کے قریب پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ استنبول کی برف آنے والی کئی پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔