ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ہسپتال پہنچ گئے

192

ویسٹ انڈین جارحانہ بلے باز کرس گیل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئرکی ہے جس میں وہ کسی اسپتال کے بستر پر موجود اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین کی نگاہیں صحتیاب ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں پر مرکوز ہیں۔تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ بادشاہ کی عمر دراز ہو۔ اس تصویر نے ان کے چاہنے والوں کو تھوڑا پریشان کیا ہے مگر گیل نے اپنی بیماری کی نوعیت نہیں بتائی۔بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر ہی ان سے پوچھا کہ انہیں کیا مرض لاحق ہے جس نے انہیں اسپتال پہنچا دیا ہے۔ جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا۔اس سے قبل کرس گیل نے کہا تھا کہ انجریز سے نجات کے لئے میں بگ بیش کھیلنے نہیں گیا اور یہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارا اب ان کی نگاہیں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے پر مرکوز ہیں۔