مصر،سینائی میں خودکش بم دھماکہ،9سکیورٹی اہلکار ہلاک،10زخمی

210

مصر کے علاقے شمالی  سینائی میں سیکیورٹی  چیک پوائنٹ پر خودکش ٹرک بم دھماکے میں9سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ال عریش نامی شہر میں ایک چیک پوائنٹ پر پیر کے روز مسلح حملہ آوروں کے ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی اور بعد ازاں ایک ٹرک کے ذریعے بم دھماکا بھی کیا گیا۔ حملے میں 9 سپاہی اور3 شہری زخمی بھی ہوئے۔ قاہرہ سے ایک سکیورٹی اہلکار نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔ سینائی کا یہ صحرائی علاقہ سن 2011 میں سابق رہنما حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے جہادیوں کی کارروائیوں کی زد میں ہے۔