ایمرٹس ائیرلائنز کے طیارے میں سانپ کی موجودگی،پرواز معطل

225

عمان سے دبئی جانیوالے ایمرٹس ایئر لائن کے جہاز میں سانپ کی  موجودگی کےبعد پرواز کو منسوخ کرکے طیارہ گراؤنڈ  کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق عمان سے دبئی جانیوالے ایمریٹس ایئرلائن کے جہاز سے اچانک سانپ نکل آیا جس کے بعد پائلٹ نے جہاز اڑانے سے ہی انکار کردیا۔ ترجمان کے مطابق پروازای کے0863 کو اس وقت معطل کیا گیا جب سامان لادھنے والے عملے نے کارگو کے حصے میں ایک سانپ کودیکھا۔ائیرلائینز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی اورمسافروں کو دوسرے جہاز سے روانہ کیا گیا۔