سونے کی قیمتوں میں اضافہ

182

سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 50ہزارروپے کی سطح پرجاپہنچی۔

پیرکے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں 1 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1177 ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار900 روپے سے بڑھ کر50 ہزارروپے پرجاپہنچی اسی طرح 86 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار857 روپے ہوگئی جبکہ روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 750 روپے پربرقراررہی ۔