پاکستان اسٹاک ایکسچینج،انڈیکس 49039 پر پہنچ گیا

196

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبارہ ہفتے کے پہلے ہی روز 49441پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو کر تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد 49000پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا تاہم 8ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 98کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل پیکیج کے آنے کی خبروں پر سرمایہ کار خریداری کررہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پانامہ سماعت کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں تشویش تھی تاہم اب اسکا اثر زائل ہورہا ہے اس لئے انڈیکس کی 50 ہزار پوائنٹس کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

 پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں1.18پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 49038.23 پوائنٹس سے بڑھ کر49039.41 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33426.44پوائنٹس سے بڑھ کر 33454.21 پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس20.30پوائنٹس کی کمی سے 26641.01پوائنٹس پربندہوا۔

پیر کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں8ارب20کروڑ10لاکھ25ہزار69روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم97کھرب95ارب1کروڑ69لاکھ 1ہزار910روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 3 ارب 21 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 979 روپے ہو گیا۔

پیرکومارکیٹ میں 49 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 20 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 43 کروڑ 7 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 20 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز مجموعی طورپر437 کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 263 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،162 میں کمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔