ٹینس رینکنگ،اینڈی مرے اور اینجلیک کیربر کی حکمرانی برقرار

217

عالمی ٹینس کی تازہ ترین رینکنگ میں اینڈی مرے اور اینجلیک کیربر کی حکمرانی برقرار ہے۔

ابتدائی 4 ویمنز اور5 مینزپوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،قطر اوپن میں اینڈی مرے کو ہرانے کے باوجود نووک جوکووچ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ برسبین ٹینس ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا خواتین کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر واپس آ گئیں، فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی فرانسیسی آلیز کورنیٹ 10 درجے چھلانگ کے بعد 31 ویں نمبر پر براجمان ہوئیں۔