افغانستان،خفیہ ایجنسی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ،7افراد ہلاک،6زخمی

205

 

افغانستان میں خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہر لشکرگاہ میں ایک خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے لدی کار کو افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔افغان پولیس سربراہ کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب امن مذاکرات میں شامل ہونے کے خواہشمند شدت پسندوں سے میٹنگ کی جارہی تھی۔دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں میٹنگ میں شریک کچھ شدت پسند بھی شامل ہیں، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے دو روز قبل ہی امریکہ نے 300 فوجہ ہلمند میں تعینات کر نے کا اعلا ن کیا تھا ۔ ملک میں تشدد کے دیگر واقعات میں چار سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گے ۔