خام تیل کے نرخوں میں کمی

156

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ عراق کی جانب سے تیل کی ریکارڈ برآمد اور امریکا میں پیداوار میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کے مستقبل کےبارے میں خدشات ہیں۔

نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے سے قبل نرخ 1.63 ڈالر کم ہوکر 52.36 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.68 ڈالر کمی کے بعد 55.42 ڈالر فی بیرل رہے۔