اوباما انتظامیہ نے داعش کی تخلیق کی،ڈونلڈ ٹرمپ

285

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاوباما انتظامیہ پر داعش کی تخلیق کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا،روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے ،میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے، اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر منتخب ہونے کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ،امریکی تاریخ میں روزگار کے سب سے مواقع پیدا کروں گا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نامزدارکان اپنا کام بہتر طریقے سے کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوبامہ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا ۔انکا کہنا تھاکہ میرے خیال میں 2016کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا۔ روس سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ پر بات نہیں کروں گا ،روس سے متعلق افواہیں مخالفین پھیلا رہے ہیں ،جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔انھوں نے کہاکہ روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ؟بلکہ یہ میرے اور امریکہ کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جب بھی ملک سے باہر جاتاہوں احتیاط کا مظاہرہ کرتا ہوں ، سیکیورٹی افسران کو بتاتا ہوں کہ کیمروں سے ہوشیار رہیں ،کیا کوئی میرے خلاف جاری خبر پر یقین کرے گا؟انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا ،رپورٹرز کو مجھ سے زیادہ میرے ٹیکس ریٹرن کی فکر ہے ۔انھوں نے کہا کہ روسی ہیکنگ کی معلومات افشاں ہونا شرمناک ہے ،روسی ہیکنگ کی کہانیاں جھوٹی ہیں جو کچھ لوگوں نے بتائی ہیں ،ر وس ہمیں داعش کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے ۔