جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

148

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعرات سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔

 میزبان ٹیم کو سیریز میں 2۔0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آئی لینڈرز کو 206 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کی تھی، دوسرے ٹیسٹ میں بھی پروٹیز ٹیم چھائی رہی اور اس نے حریف ٹیم کو 282 رنز سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔