وکٹر ٹروئیکی سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

191

 

سربیا کے نامور ٹینس سٹار وکٹر ٹروئیکی سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرزدوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

 آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے وکٹر ٹروئیکی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے پاؤلو لورنزی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں انگلینڈ کے ڈینیئل ایوانز نے ہسپانوی مارشل گرانولرز کو 1-6، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔