آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

137

سال کے پہلے گرینڈسلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے فرننڈو ورڈسکو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔آسٹریلین اوپن 16 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا جس میں جوکووچ مینز اور کربر ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔

 آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹاپ سیڈ اینڈی مرے اور 17 مرتبہ کے گرینڈسلیم چیمپئن راجر فیڈرر ایک گروپ میں شامل ہیں، مرے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کے مرچنکو کے آمنے سامنے ہوں گے اور کوارٹرفائنل میں انہیں ممکنہ طور پر سیڈ نمبر 17 فیڈرر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جاپان کے کائی نیشکوری بھی انہی کے گروپ میں شامل ہیں، سیکنڈسیڈ سربین سٹار جوکووچ اسپین کے فرننڈو ورڈسکو کے خلاف مہم شروع کریں گے۔

رافیل نڈال کو پہلے راؤنڈ میں جرمن پلیئر فلورین میئر کا چیلنج درپیش ہو گا، ویمنز سنگلز ڈراز کے تحت دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر ابتدائی راؤنڈ میں لیسیا کے مدمقابل ہوں گی جبکہ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز بلینڈا سے نبردآزما ہوں گی۔