ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا کی قیمتوں میں کمی

172

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔

جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1197ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہوراسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کے قیمت50ہزار800روپے سے کم ہوکر50 ہزار 750 روپے پرآگئی اسی42روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار500روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربرقراررہی ۔