مچل جونسن نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکان کو مسترد کردیا

167

سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن نے رواں بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شاندار کم بیک کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

مچل جونسن کے ہم وطن کھلاڑی نیتھن لیون نے امکان ظاہر کیا تھا کہ اگر سلیکٹرز آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے جونسن میں دلچسپی رکھیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں لیکن فاسٹ باؤلر نے اسے مسترد کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں ڈومیسٹک کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور نہ ہی میری کارکردگی ایسی ہے کہ مجھے دوبارہ ٹیم میں طلب کیا جائے، کئی نوجوان باؤلرز مجھ سے زیادہ اچھا پرفارم کر رہے ہیں اسلئے میں دوبارہ ان کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ جونسن نے 2015ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔