صدرممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

190

 

صدرممنون حسین سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت اورخصوصاًٹیکسٹائل پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ممنو ن حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت اورخصوصاًٹیکسٹائل پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرخزانہ نے صدرمملکت کواقتصادی پالیسیوں پراعتمادمیں لیا، صدرمملکت نے عوام کوسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزیداقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔