ریال میڈرڈ کا مسلسل ناقابل شکست رہنے کا نیا اسپینش ریکارڈ

137

مشہور کلب ریال میڈرڈ نے مسلسل زیادہ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا اسپینش ریکارڈ قائم کر دیا، ریال میڈرڈ نے لگاتار 40 میچز میں ناقابل شکست رہ کر بارسلونا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بارسلونا نے 2015 اور 2016ء کے درمیان سیزن میں مسلسل 39 میچز میں ناقابل شکست رہ کر اسپینش ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔ ریال میڈرڈ نے اسپینش کوپا ڈیل رے پری کوارٹرفائنل میں سیویلا کے خلاف سیکنڈ لیگ میچ ڈرا کھیلا، اس طرح ریال میڈرڈ نے مسلسل 40 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی نیا اسپینش ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔