پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

138

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلاجائے گا۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 92 رنز سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 19 جنوری کو پرتھ، چوتھا 22 جنوری کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جنوری کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔