نائیجیریا،یونیورسٹی میں خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک،15 زخمی

239

 شمالی نائیجیریا کی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ میدگوری میں واقعہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک کم عمر لڑکی کی جانب سے کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ سال کے قریب عمر کی خودکش حملہ آور لڑکی نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے اس پر فائرنگ کردی اسی دوران یونیورسٹی کے اندر ایک اور دھماکہ ہوا، دھماکے نتیجے میں ایک پروفیسر اور چار طلباء ہلاک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا، فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔