قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کیلئے پرتھ پہنچ گئی

150

پاکستان کوآسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی تاہم گرین شرٹس نے باؤنس بیک کرتے ہوئے محمد حفیظ کی قیادت میں کینگروزکودوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے مات دیکرسیریز1۔1 سے برابر کردی۔

کینگروزکیخلاف تیسرے معرکہ کیلئے قومی ٹیم نے پرتھ میں ڈیرے ڈال لئے، کھلاڑی ایک روزآرام کے بعد کل منگل سے ٹریننگ کا آغازکریں گے۔ ریگولرکپتان اظہرعلی کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے ،تیسرے ون ڈے کیلئے وننگ کمبی نیشن برقراررکھے جانیکا امکان ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ جمعرات کوواکا گراؤنڈ پرکھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم پرتھ میں 18 میچزکھیل چکی ہے جس میں سے اس نے9میں فتح سمیٹی جبکہ اتنے ہی میچزمیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔